حدیث نمبر: 5518
فَأَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو صَالِحٍ، وَابْنُ بُكَيْرٍ قَالَا: ثنا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَبِيعَةُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ دِينَارٍ، وَكَانَ مِنْ صَالِحِي الْمُسْلِمِينَ صِدْقًا وَدِينًا قَالَ: غَابَتِ الشَّمْسُ وَنَحْنُ مَعَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ فَسِرْنَا، فَلَمَّا رَأَيْنَاهُ قَدْ أَمْسَى قُلْنَا لَهُ: الصَّلَاةَ، فَسَكَتَ، فَسَارَ حَتَّى غَابَ الشَّفَقُ، وَتَصَوَّبَتِ النُّجُومُ، فَنَزَلَ فَصَلَّى الصَّلَاتَيْنِ جَمِيعًا، ثُمَّ قَالَ: " رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ صَلَّى صَلَاتِي هَذِهِ ". يَقُولُ: " جَمَعَ بَيْنَهُمَا بَعْدَ لَيْلٍ ". ⦗٢٣٠⦘ وَأَمَّا حَدِيثُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ.
حافظ ثناء اللہ

ربیعہ بن ابی عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ مجھے عبداللہ بن دینار نے بیان کیا اور وہ نیک اور سچے دیندار مسلمانوں میں سے تھے، انہوں نے فرمایا: سورج غروب ہو گیا اور ہم سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھے۔ ہم چلتے رہے۔ جب ہم نے دیکھا شام ہو گئی ہے تو ہم نے کہا: نماز! وہ خاموش رہے یہاں تک کہ شفق بھی غائب ہو گئی اور ستارے چمک گئے۔ وہ اترے اور دونوں نمازوں کو جمع کیا۔ پھر فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا، جب آپ ﷺ کو سفر کی جلدی ہوتی تو ان دو نمازوں کو اس طرح پڑھ لیتے، یعنی رات کے بعد ان کو جمع کر لیتے۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 5518
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ أبو داؤد 1217»