حدیث نمبر: 5508
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ " أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ يُصَلِّي مَعَ الْفَرِيضَةِ فِي السَّفَرِ شَيْئًا قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا إِلَّا مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ، فَإِنَّهُ كَانَ يُصَلِّي عَلَى بَعِيرِهِ أَوْ عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُ مَا تَوَجَّهَتْ بِهِ ".
حافظ ثناء اللہ

نافع، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ وہ سفر میں فرائض کے ساتھ کچھ نہیں پڑھتے تھے، نہ ان سے پہلے اور نہ ان کے بعد؛ وہ صرف تہجد کی نماز پڑھتے تھے، وہ بھی اپنی سواری پر، خواہ اس کا رخ جس طرف بھی ہوتا۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 5508
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ مالك 350»