حدیث نمبر: 5246
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ قَالَ: قَالَ الشَّافِعِيُّ: " قَدْ صَلَّى نِسْوَةٌ مَعَ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حُجْرَتِهَا، فَقَالَتْ: " لَا تُصَلِّيَنَّ بِصَلَاةِ الْإِمَامِ؛ فَإِنَّكُنَّ دُونَهُ فِي حِجَابٍ ". قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ تَعَالَى: وَكَمَا قَالَتْ عَائِشَةُ فِي حُجْرَتِهَا إِنْ كَانَتْ قَالَتْهُ قُلْنَاهُ.
حافظ ثناء اللہ

(الف) ربیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورتوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ حجرے میں نماز پڑھی، انہوں نے فرمایا کہ تم امام کے ساتھ نماز نہیں پڑھتیں، کیونکہ تمہارے درمیان پردہ ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جیسا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنے حجرے کے بارے میں فرمایا کہ اگرچہ وہ اس میں قیلولہ کرتی تھیں تو ہم بھی یہی کہتے ہیں۔
(ب) سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مسجد کے ہمسائے کی نماز مسجد کے علاوہ میں نہیں ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 5246
درجۂ حدیث محدثین: لم اجده
تخریج حدیث «لم اجده»