السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: صلاة المأموم في المسجد أو على ظهره أو في رحبته بصلاة الإمام في المسجد وإن كان بينهما مقصورة أو أساطين أو غيرها شبيها بها باب: مقتدی کا مسجد کے اندر یا اس کی چھت پر یا اس کے صحن میں مسجد میں موجود امام کی اقتداء میں نماز پڑھنا اگرچہ ان کے درمیان کوئی حجرہ یا ستون یا ان جیسی کوئی اور چیز حائل ہو
حدیث نمبر: 5245
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي مَوْلَى التَّوْأَمَةِ " أَنَّهُ رَأَى أَبَا هُرَيْرَةَ يُصَلِّي فَوْقَ ظَهْرِ الْمَسْجِدِ بِصَلَاةِ الْإِمَامِ فِي الْمَسْجِدِ ".حافظ ثناء اللہ
توامہ کے غلام نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ مسجد کی چھت پر امام کی نماز کے ساتھ پڑھتے تھے۔