السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: ما جاء في مقام الإمام باب: امام کے کھڑے ہونے کی جگہ کے متعلق جو کچھ مروی ہے
حدیث نمبر: 5235
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا حَجَّاجٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو خَالِدٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ، " أَنَّهُ كَانَ مَعَ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ بِالْمَدَائِنِ فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَتَقَدَّمَ عَمَّارٌ، وَقَامَ عَلَى دُكَّانٍ وَكَانَ يُصَلِّي وَالنَّاسُ مِنْ أَسْفَلَ مِنْهُ، فَتَقَدَّمَ حُذَيْفَةُ فَأَخَذَ عَلَى يَدَيْهِ فَاتَّبَعَهُ عَمَّارٌ حَتَّى أَنْزَلَهُ حُذَيْفَةُ، فَلَمَّا فَرَغَ عَمَّارٌ مِنْ صَلَاتِهِ قَالَ لَهُ حُذَيْفَةُ: أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِذَا أَمَّ الرَّجُلُ الْقَوْمَ فَلَا يَقُمْ فِي مَقَامٍ أَرْفَعَ مِنْ مَقَامِهِمْ ". أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ. قَالَ عَمَّارٌ: " لِذَلِكَ اتَّبَعْتُكَ حِينَ أَخَذْتَ عَلَى يَدِيَّ ".حافظ ثناء اللہ
عدی بن ثابت انصاری فرماتے ہیں کہ مجھے ایک شخص نے بیان کیا جو مدائن میں عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا۔ نماز کی اقامت ہوئی تو عمار رضی اللہ عنہ آگے بڑھے اور ایک اونچی جگہ کھڑے ہو گئے تاکہ نماز پڑھائیں۔ لوگ نیچے تھے۔ حذیفہ رضی اللہ عنہ نے آگے بڑھ کر ان کا ہاتھ پکڑ لیا۔ عمار رضی اللہ عنہ نے ان کی پیروی کی، یہاں تک کہ حذیفہ رضی اللہ عنہ نے انہیں نیچے اتار دیا۔ جب عمار رضی اللہ عنہ نماز سے فارغ ہوئے تو حذیفہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے: کیا آپ رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ سے نہیں سنا کہ ”جب تم میں سے کوئی امامت کروائے تو اپنے مقتدیوں سے بلند جگہ پر کھڑا نہ ہو۔“؟