السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: الرجال يأتمون بالرجل ومعهم صبيان ونساء باب: مرد ایک مرد کی اقتداء کریں اور ان کے ساتھ بچے اور عورتیں بھی ہوں
حدیث نمبر: 5165
وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثنا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى، ثنا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا بُدَيْلٌ، ثنا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ قَالَ: قَالَ أَبُو مَالِكٍ الْأَشْعَرِيُّ: " أَلَا أُحَدِّثُكُمْ بِصَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَقَامَ الصَّلَاةَ فَصَفَّ، يَعْنِي الرِّجَالَ، وَصَفَّ خَلْفَهُمُ الْغِلْمَانَ، ثُمَّ صَلَّى بِهِمْ قَالَ: فَجَعَلَ إِذَا سَجَدَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ كَبَّرَ، وَإِذَا قَامَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ كَبَّرَ، وَسَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ " ثُمَّ قَالَ: " هَكَذَا صَلَاةٌ ". قَالَ عَبْدُ الْأَعْلَى: لَا أَحْسِبُهُ إِلَّا قَالَ: صَلَاةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.حافظ ثناء اللہ
ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کیا میں تمہیں نبی ﷺ کی نماز بیان نہ کروں؟ پھر فرمایا: نماز کی اقامت ہو جاتی تو مرد حضرات صف بنا لیتے، ان کے بعد بچے صف بناتے، پھر آپ ﷺ ان کو نماز پڑھاتے۔ جب آپ ﷺ سجدہ کرتے اور سجدے سے سر اٹھاتے تو «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہتے اور جب دو رکعات سے کھڑے ہوتے تو «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہتے، پھر دائیں اور بائیں سلام پھیرتے۔ پھر فرماتے: ”نماز اس طرح ہے۔“ عبد الاعلیٰ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میرا گمان ہے کہ وہ کہتے: یہ نبی ﷺ کی نماز ہے۔