حدیث نمبر: 4997
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ مُوسَى الصَّغِيرِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ " أَنَّهُ صَنَعَ طَعَامًا فَدَعَا إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيَّ، وَإِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيَّ، وَسَلَمَةَ بْنَ كُهَيْلٍ، وَذَرًّا، وَأُنَاسًا مِنْ وُجُوهِ الْقُرَّاءِ، فَأَمَرَ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيَّ فَقَصَّ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ حَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَصَلُّوا فِي الْبُيُوتِ فِي جَمَاعَةٍ وَلَمْ يَخْرُجُوا إِلَى الْمَسْجِدِ، ثُمَّ جَاءَهُمْ بِالطَّعَامِ ".
حافظ ثناء اللہ

موسیٰ صغیر رحمہ اللہ، حبیب بن ابی ثابت رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے کھانا بنایا تو ابراہیم نخعی رحمہ اللہ، ابراہیم تیمی رحمہ اللہ، سلمہ بن کہیل رحمہ اللہ اور چند بچے اور لوگ تھے، انہوں نے ابراہیم تیمی رحمہ اللہ سے کہا کہ وہ ان کو بیان کریں۔ پھر نماز کا وقت ہو گیا تو انہوں نے اپنے گھروں میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھی، مسجد میں نہیں آئے۔ پھر ان کے پاس کھانا لایا گیا۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 4997
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»