حدیث نمبر: 4984
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ فِرَاسٍ بِمَكَّةَ، أنبأ أَبُو حَفْصٍ عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْجُمَحِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، أنبأ إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالْقَانِيُّ، ثنا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أِيُّ الْبِقَاعِ خَيْرٌ؟ قَالَ: " لَا أَدْرِي " قَالَ: فَأِيُّ الْبِقَاعِ شَرٌّ؟ قَالَ: " لَا أَدْرِي " قَالَ: فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا جِبْرِيلُ أِيُّ الْبِقَاعِ خَيْرٌ؟ " قَالَ: لَا أَدْرِي قَالَ: " أِيُّ الْبِقَاعِ شَرٌّ؟ " قَالَ: لَا أَدْرِي قَالَ: " سَلْ رَبَّكَ " قَالَ: فَانْتَقَضَ جِبْرِيلُ انْتِقَاضَةً كَادَ يُصْعَقُ مِنْهَا مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَا أَسْأَلُهُ عَنْ شَيْءٍ، فَقَالَ اللهُ سُبْحَانَهُ لِجِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ: سَأَلَكَ مُحَمَّدٌ: أِيُّ الْبِقَاعِ خَيْرٌ؟ فَقُلْتَ: لَا أَدْرِي، وَسَأَلَكَ: أِيُّ الْبِقَاعِ شَرٌّ؟ فَقُلْتَ: لَا أَدْرِي، فَأَخْبِرْهُ أَنَّ خَيْرَ الْبِقَاعِ الْمَسَاجِدُ، وَأَنَّ شَرَّ الْبِقَاعِ الْأَسْوَاقُ ".
حافظ ثناء اللہ

محارب بن دثار ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سی جگہ بہتر ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نہیں جانتا۔“ اس نے کہا: کون سی جگہ بری ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نہیں جانتا۔“ اتنے میں جبرائیل آئے تو نبی ﷺ نے جبرائیل سے پوچھا: ”اے جبرائیل! کون سی جگہ بہتر ہے؟“ اس نے کہا: میں نہیں جانتا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”کون سی جگہ بری ہے؟“ اس نے کہا: میں نہیں جانتا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”رب تعالیٰ سے سوال کرو۔“ جبرائیل نے نبی ﷺ کو دبایا، قریب تھا کہ آپ ﷺ بیہوش ہو جاتے اور کہا: میں کسی چیز کے بارے میں سوال نہ کروں گا۔ اللہ تعالیٰ نے جبرائیل سے کہا: تجھ سے محمد ﷺ نے سوال کیا: کون سی جگہ بہتر ہے؟ آپ نے کہہ دیا: مجھے نہیں معلوم اور انہوں نے تجھ سے سوال کیا کہ کون سی جگہ بری ہے تو آپ نے کہہ دیا: مجھے معلوم نہیں، آپ ان کو خبر دے دیں کہ بہترین جگہیں مساجد ہیں اور بدترین جگہیں بازار ہیں۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 4984
درجۂ حدیث محدثین: حسن لغيره
تخریج حدیث «حسن لغيره۔ ابن حبان 1599»