السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: ما ورد في الاضطجاع بعد ركعتي الفجر باب: فجر کی دو رکعتوں کے بعد لیٹنے کے بارے میں مروی روایات کا بیان۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسَدَّدٌ، وَأَبُو كَامِلٍ، وَعُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ قَالُوا: ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمُ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الصُّبْحِ فَلْيَضْطَجِعْ عَلَى يَمِينِهِ ". فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ: أَمَا يُجْزِئُ أَحَدَنَا مَمْشَاهُ إِلَى الْمَسْجِدِ حَتَّى يَضْطَجِعَ عَلَى يَمِينِهِ؟ قَالَ عُبَيْدُ اللهِ فِي حَدِيثِهِ: قَالَ: لَا، قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ عُمَرَ، فَقَالَ: أَكْثَرَ أَبُو هُرَيْرَةَ عَلَى نَفْسِهِ، قَالَ: فَقِيلَ لِابْنِ عُمَرَ: هَلْ تُنْكِرُ شَيْئًا مِمَّا يَقُولُ؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنَّهُ اجْتَرَأَ وَجَبُنَّا، قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ: فَمَا ذَنْبِي إِنْ كُنْتُ حَفِظْتُ وَنَسَوْا. وَهَذَا يَحْتَمِلُ أَنْ يَكُونَ الْمُرَادُ بِهِ الْإِبَاحَةَ، فَقَدْ رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ حِكَايَةً عَنْ فَعْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا خَبَرًا عَنْ قَوْلِهِ.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی جب فجر کی دو رکعات پڑھ لے تو دائیں جانب لیٹ جائے۔“
(نوٹ) مروان بن حکم رحمہ اللہ نے ان سے کہا: کیا ہم میں سے کسی کا مسجد کی طرف چل کر جانا دائیں کروٹ لیٹنے سے کافی نہیں ہے؟ عبید اللہ کی روایت میں ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں۔ یہ خبر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو ملی تو وہ کہنے لگے: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنے اوپر (روایات کی) کثرت کر لی ہے۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا گیا: کیا آپ ان کی کسی بات کا انکار کرتے ہیں؟ کہنے لگے: نہیں، لیکن انہوں نے جرأت کی اور ہم ڈر گئے۔ جب یہ بات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ تک پہنچی تو وہ فرمانے لگے: میرا کیا گناہ ہے اگر میں نے یاد رکھا اور وہ بھول گئے؟