السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: عدد ركعات قيام النبي صلى الله عليه وسلم وصفتها باب: نبی کریم ﷺ کے قیام اللیل کی رکعات کی تعداد اور ان کی کیفیت کا بیان
حدیث نمبر: 4682
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ، وَيَحْيَى بْنُ مُوسَى قَالَا: ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ثنا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ، فَصَلَّى ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً، مِنْهَا رَكْعَتَا الْفَجْرِ، حَزَرْتُ قِيَامَهُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ بِقَدْرِ يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ ". لَمْ يَقُلْ نُوحٌ: مِنْهَا رَكْعَتَا الْفَجْرِ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس رات گزاری، نبی ﷺ نماز کے لیے کھڑے ہوئے، آپ ﷺ نے تیرہ رکعات پڑھیں، ان میں دو رکعتیں فجر کی بھی تھیں، میں نے ہر رکعت میں آپ ﷺ کے قیام کا اندازہ ﴿يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ﴾ [سورة المزمل: 1] کے بقدر لگایا اور ”نوح“ نہیں کہا۔ اس میں دو رکعات فجر کی بھی تھیں۔