حدیث نمبر: 4504
أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أنبأ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ الَّذِي نَزَلَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى مَعَ أَبِي بَكْرٍ بَعْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ قَبْلَ الصَّلَاةِ، ثُمَّ لَمْ يَكُنْ يُصَلِّي مَعَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، ثُمَّ صَلَّى ⦗٦٧٠⦘ مَعَ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: " إِنِّي صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ، وَفَرِقْتُ مِنْ عُمَرَ فَلَمْ أُصَلِّ مَعَهُ، وَصَلَّيْتُ مَعَ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ؛ إِنَّهُ لَيِّنٌ " وَكَانَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ لَا يَرَاهُمَا، فَلَمْ يُصَلِّهِمَا أَبُو أَيُّوبَ مَعَهُ وَصَلَّاهُمَا مَعَ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَهَذَا مَعْنَى مَا رُوِيَ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ أَنَّهُ قَالَ: ابْتَدَعْنَاهَا فِي خِلَافَةِ عُثْمَانَ، يَعْنِي بَعْدَمَا تَرَكُوهَا فِي عَهْدِ عُمَرَ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
حافظ ثناء اللہ

ابن طاؤس اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ، جن کے پاس نبی ﷺ ٹھہرے تھے، وہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ غروبِ شمس کے بعد نماز سے پہلے دو رکعت نماز پڑھتے تھے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نہیں پڑھیں اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ پڑھا کرتے تھے۔ اس بات کا تذکرہ ان کے سامنے ہوا تو وہ کہنے لگے: میں نے نبی ﷺ کے ساتھ یہ نماز پڑھی، پھر ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ پڑھی اور پھر میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے جدا ہو گیا، ان کے ساتھ میں نے نہیں پڑھی اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ یہ دو رکعت پڑھی ہیں کیونکہ وہ نرم مزاج تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نہ تو خود پڑھتے تھے اور نہ ہی ان کے پڑھنے کو صحیح سمجھتے تھے۔ اس لیے ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے بھی ان کے ساتھ نہیں پڑھیں۔
(ب) سوید بن غفلہ رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ ہم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت میں چھوڑ دیا تھا، پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت میں دوبارہ شروع کر دیا۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 4504
درجۂ حدیث محدثین: حسن
تخریج حدیث «حسن»