حدیث نمبر: 4464
وَأنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو صَادِقٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْفَوَارِسِ بْنِ الصَّيْدَلَانِيِّ، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، ثنا أَبُو الْمُنِيبِ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْعَتَكِيُّ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْوِتْرُ حَقٌّ فَمَنْ لَمْ يُوتِرْ فَلَيْسَ مِنَّا " أَنْبَأَ أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أَنْبَأَ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ حَمَّادٍ يَقُولُ: قَالَ الْبُخَارِيُّ: عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ أَبُو الْمُنِيبِ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ سَمِعَ مِنْهُ، زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ عِنْدَهُ مَنَاكِيرُ، قَالَ أَبُو أَحْمَدَ: وَهُوَ عِنْدِي لَا بَأْسَ بِهِ، وَكَانَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ أَيْضًا يُوَثِّقُهُ، وَاللهُ أَعْلَمُ.حافظ ثناء اللہ
ابن بریدہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”وتر واجب ہے، جو وتر نہیں پڑھتا اس کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔“
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عبیداللہ بن عبداللہ ابوالمنیب ابن بریدہ سے روایت کرتے ہیں، زید بن حباب نے ان سے سنا ہے، ان کے پاس منکر روایات ہیں۔ ابواحمد (ابن عدی) فرماتے ہیں: میرے نزدیک ان میں کوئی حرج نہیں، اور یحییٰ بن معین بھی انہیں ثقہ قرار دیتے تھے۔ واللہ اعلم۔