حدیث نمبر: 4350
أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ بَالَوَيْهِ قَالَا: أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا عِنْدَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَنَتَطَهَّرُ مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: " إِنْ شِئْتَ وَإِنْ شِئْتَ فَدَعْ " قَالَ: أَفَأُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: " نَعَمْ " قَالَ: أَفَأَتَطَّهَّرُ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ؟ قَالَ: " نَعَمْ " قَالَ: أَفَأُصَلِّي فِي مَبَارِكِ الْإِبِلِ؟ قَالَ: " لَا " رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَمْرٍو.
حافظ ثناء اللہ

سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی ﷺ کے پاس ایک شخص آیا، میں آپ ﷺ کے پاس تھا۔ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا بکری کا گوشت کھانے کے بعد وضو کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر چاہو تو کر لو وگرنہ رہنے دو۔“ پھر اس نے پوچھا: کیا میں بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پڑھ لیا کرو۔“ پھر پوچھا: کیا اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، وضو کرو۔“ پھر پوچھا: کیا میں اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھ لوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 4350
درجۂ حدیث محدثین: حسن… الطيالسي 803، مسلم 360
تخریج حدیث «حسن… الطيالسي 803، مسلم 360»