❮
❯
حدیث نمبر: 4297
أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ شَيْبَانَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِيَّةَ، عَنْ خَالِهِ مُسَافِعِ بْنِ شَيْبَةَ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ أُمِّ مَنْصُورٍ، قَالَتْ: أَخْبَرَتْنِي امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ وَلَدَتْ عَامَّةَ أَهْلِ دَارِنَا قَالَتْ: أَرْسَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عُثْمَانَ بْنِ طَلْحَةَ، فَقَالَ: " إِنِّي رَأَيْتُ قَرْنَيِ الْكَبْشِ حِينَ دَخَلْتُ الْبَيْتَ، فَنَسِيتُ أَنْ آمُرَكَ تُخَمِّرُهُمَا فَإِنَّهُ لَا يَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ فِي الْبَيْتِ مَا يَشْغَلُ مُصَلِّيًا ".
حافظ ثناء اللہ

ام منصور صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ مجھے بنو سلیم کی ایک عورت نے، جس نے ہمارے گھر کے اکثر افراد کی ولادت کروائی تھی، خبر دی کہ نبی ﷺ نے کسی کو عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ کی طرف بھیجا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب میں گھر میں داخل ہوا تو میں نے مینڈھے کے سینگ دیکھے تھے، میں تمہیں ان کو ڈھانپنے کا حکم دینا بھول گیا، کیونکہ گھر میں کسی ایسی چیز کا ہونا جو نمازی کو مشغول کر دے مناسب نہیں۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 4297
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف۔ اخرجه الفاكهي في اخبار مكة 237»