السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: طهارة الخف والنعل باب: موزے اور جوتے کے پاک ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 4249
وَأنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا أَبُو نَعَامَةَ السَّعْدِيُّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَمَا هُوَ يُصَلِّي بِأَصْحَابِهِ إِذْ خَلَعَ نَعْلَيْهِ فَوَضَعَهُمَا عَنْ يَسَارِهِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ أَصْحَابُهُ خَلَعُوا نِعَالَهُمْ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: " مَا لَكُمْ خَلَعْتُمْ نِعَالَكُمْ؟ " قَالُوا: رَأَيْنَاكَ خَلَعْتَ فَخَلَعْنَا قَالَ: " إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَخْبَرَنِي أَنَّ بِهِمَا قَذَرًا " فَقَالَ: " إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى نَعْلَيْهِ، فَإِنْ كَانَ فِيهِمَا أَذًى " أَوْ قَالَ: " قَذَرًا فَلْيُمِطْهُ وَلْيُصَلِّ فِيهِمَا ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی ﷺ صحابہ رضی اللہ عنہم کو نماز پڑھا رہے تھے، اچانک آپ ﷺ نے اپنے جوتے اتار کر بائیں جانب رکھ لیے۔ جب صحابہ رضی اللہ عنہم نے دیکھا تو انہوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیے۔ جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو پوچھا: ”تم نے اپنے جوتے کیوں اتارے؟“ انہوں نے کہا: ہم نے آپ ﷺ کو دیکھا، آپ ﷺ نے جوتے اتارے تو ہم نے بھی اتار دیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے تو جبرائیل علیہ السلام نے بتایا تھا کہ ان میں گندگی ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم نماز کو آؤ تو اپنے جوتے دیکھ لو، اگر ان میں گندگی ہو تو صاف کرلو ورنہ انہی میں نماز پڑھ لو۔“