السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: من صلى فيها، أو فيما يكره من الأعلام لم يعد باب: اس شخص کا بیان جس نے اس (ریشمی کپڑے) میں یا ان دھاریوں (نشانات) والے کپڑے میں نماز پڑھی جو مکروہ ہیں، تو وہ اسے نہیں دہرائے گا
حدیث نمبر: 4207
أنبأ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، ثنا ابْنُ شِهَابٍ الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي خَمِيصَةٍ لَهَا أَعْلَامٌ، فَنَظَرَ إِلَى أَعْلَامِهَا، فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ: " اذْهَبُوا بِخَمِيصَتِي هَذِهِ إِلَى أَبِي جَهْمٍ فَإِنَّهَا أَلْهَتْنِي فِي صَلَاتِي، وَأْتُونِي بِأَنْبِجَانِيَّةٍ " قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَأَبُو جَهْمِ بْنُ حُذَيْفَةَ مِنْ بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُوسَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ، وَغَيْرِهِ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ.حافظ ثناء اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی ﷺ نے ایک دھاری دار چادر میں نماز پڑھی۔ آپ ﷺ اس کی دھاریوں کی طرف دیکھتے رہے، جب آپ ﷺ نے نماز مکمل کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ چادر ابوجہم کے پاس لے جاؤ، اس نے مجھے میری نماز سے غافل کر دیا ہے اور میرے پاس «الْأَنْبِجَانِيَّةُ» (چادر کا نام) چادر لے کر آؤ۔“