السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
ذكر الحديث الذي ورد في نهي الحائض عن قراءة القرآن وفيه نظر باب: حائضہ کے قرآن مجید پڑھنے کی ممانعت میں وارد ہونے والی اس حدیث کا ذکر جس کی سند میں کلام ہے
حدیث نمبر: 419
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَيْهَقِيُّ، نا أَبُو أَحْمَدَ الْغَطْرِيفِيُّ، أنا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ " أَنَّ عُمَرَ كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَقْرَأَ الْجُنُبُ " قَالَ شُعْبَةُ: وَجَدْتُ فِي صَحِيفَتِي: وَالْحَائِضُ. وَهَذَا مُرْسَلٌ.حافظ ثناء اللہ
ابراہیم سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جنبی کے قرآن پڑھنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(ب) شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے صحیفہ میں یہ بات پائی ہے کہ حائضہ کے قرآن پڑھنے کو بھی (ناپسند کرتے تھے) اور یہ مرسل ہے۔