السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: ما يصلى عليه وفيه من صوف أو شعر باب: اس اون یا بالوں کا بیان جن پر یا جن میں نماز پڑھی جائے
حدیث نمبر: 4184
أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: " صَنَعْتُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُرْدَةً سَوْدَاءَ مِنْ صُوفٍ فَلَبِسَهَا فَأَعْجَبَتْهُ، فَلَمَّا عَرِقَ فِيهَا فَوَجَدَ رِيحَ النَّمِرَةِ قَذَفَهَا ".حافظ ثناء اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے نبی ﷺ کے لیے روئی کی سیاہ رنگ کی چادر تیار کی، آپ ﷺ نے اوڑھی تو آپ ﷺ کو بہت پسند آئی، لیکن جب اس میں آپ ﷺ کو پسینہ آیا اور آپ ﷺ نے اس میں چیتے کی بدبو محسوس کی تو اسے پھینک دیا۔