السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: في رطوبة فرج المرأة باب: عورت کی شرمگاہ کی رطوبت کے بیان میں
حدیث نمبر: 4135
وَأنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا اللَّيْثُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّهَا سُئِلَتْ عَنِ الثَّوْبِ، يُجَامِعُ الرَّجُلُ فِيهِ أَهْلَهُ هَلْ يُصَلِّي فِيهِ؟ قَالَتْ: " إِنَّ الْمَرْأَةَ تُعِدُّ لِزَوْجِهَا خِرْقَةً فَتَمْسَحُ بِهَا الْأَذَى حَتَّى لَا يُصِيبَ الثَّوْبَ، فَإِذَا فَعَلَ ذَلِكَ فَلْيُصَلِّ فِيهِ " ⦗٥٧٧⦘ وَمَنْ قَالَ بِالْقَوْلِ الْآخَرِ احْتَجَّ بِحَدِيثِ أَبِي ذَرٍّ فِي تَيَمُّمِ الْجُنُبِ، وَقَدْ مَضَى ذِكْرُهُ فِي كِتَابِ الطَّهَارَةِ.حافظ ثناء اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا گیا: کیا کوئی شخص جماع والے کپڑوں میں نماز پڑھ سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: عورت ایک کپڑے کا ٹکڑا اپنے خاوند کے لیے تیار کرے، تاکہ وہ اس کے ذریعے غلاظت کو صاف کرے اور وہ کپڑوں کو نہ لگے۔ اگر وہ ایسا کرے تو انہی کپڑوں میں نماز پڑھ لے۔