السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: في رطوبة فرج المرأة باب: عورت کی شرمگاہ کی رطوبت کے بیان میں
حدیث نمبر: 4134
أنبأ أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ شَاذَانَ بِبَغْدَادَ أنبأ حَمْزَةُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسٍ، ثنا الْعَبَّاسِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: " يَنْبَغِي لِلْمَرْأَةِ إِذَا كَانَتْ عَاقِلَةً أَنْ تَتَّخِذَ خِرْقَةً، فَإِذَا جَامَعَهَا زَوْجُهَا نَاوَلَتْهُ فَيَمْسَحُ عَنْهُ، ثُمَّ تَمْسَحُ عَنْهَا، فَيُصَلِّيَانِ فِي ثَوْبِهِمَا ذَلِكَ مَا لَمْ تُصِبْهُ جَنَابَةٌ ".حافظ ثناء اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ عورت کے لیے مناسب ہے کہ جب وہ بالغ ہو جائے تو کپڑے کا ایک ٹکڑا لے، پھر جب اس کا خاوند اس سے مجامعت کرے تو اس کو دے تاکہ وہ اس سے صفائی کر لے، پھر وہ بھی صفائی کر لے، پھر وہ انہی کپڑوں میں نماز پڑھ لے جن کو غلاظت نہیں لگی۔