السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
جماع أبواب الصلاة بالنجاسة وموضع الصلاة من مسجد وغيره -- باب: إمامة الجنب باب: نجاست کے ساتھ نماز پڑھنے اور مسجد و غیرہ میں نماز کی جگہ سے متعلق ابواب کا جامع بیان -- باب: جنبی (جس پر غسل فرض ہو) کی امامت کا بیان
أَنْبَأَهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ثنا تَمِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَقُمْنَا فَعَدَّلْنَا الصُّفُوفَ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا قَامَ فِي مُصَلَّاهُ قَبْلَ أَنْ يُكَبِّرَ ذَكَرَ فَانْصَرَفَ، وَقَالَ لَنَا: " مَكَانَكُمْ " فَلَمْ نَزَلْ قِيَامًا نَنْتَظِرُهُ حَتَّى خَرَجَ إِلَيْنَا وَقَدِ اغْتَسَلَ يَنْظُفُ رَأْسُهُ مَاءً، فَكَبَّرَ فَصَلَّى بِنَا " رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ حَرْمَلَةَ وَبِمَعْنَاهُ رَوَاهُ صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ وَرَوَاهُ الْأَوْزَاعِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ نَحْوَ رِوَايَةِ عُثْمَانَ بْنِ عُمَرَ، وَرِوَايَةُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَصَحُّ مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ ثَوْبَانَ عَنْهُ إِلَّا أَنَّ مَعَ رِوَايَةِ ابْنِ ثَوْبَانَ، عَنْهُ رِوَايَةَ أَبِي بَكْرَةَ مُسْنَدَةً، وَرِوَايَةَ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ وَابْنِ سِيرِينَ مُرْسَلَةً، وَرُوِي أَيْضًا عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نماز کے لیے اقامت کہہ دی گئی اور ہم کھڑے تھے، آپ ﷺ کے نکلنے سے پہلے ہم نے صفیں درست کیں۔ نبی ﷺ تشریف لائے اور مصلیٰ پر کھڑے ہو گئے اور تکبیر کہنے سے پہلے آپ ﷺ کو (کچھ) یاد آ گیا۔ پھر آپ ﷺ چلے گئے اور ہمیں فرمایا: ”تم اپنی جگہوں پر ٹھہرے رہو۔“ ہم کھڑے آپ ﷺ کا انتظار کرتے رہے یہاں تک کہ آپ ﷺ واپس آ گئے اور آپ ﷺ نے غسل کیا ہوا تھا اور آپ ﷺ کے سر سے پانی بہ رہا تھا، آپ ﷺ نے تکبیر کہی اور ہمیں نماز پڑھائی۔
ابوسلمہ کی سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت، ابن ثوبان کی ان سے روایت سے زیادہ صحیح ہے، البتہ ابن ثوبان کی روایت کے ساتھ سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کی مسند روایت اور عطاء بن یسار اور ابن سیرین کی مرسل روایات بھی ہیں، اور یہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔