حدیث نمبر: 3898
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الرَّبِيعُ، ثنا هُشَيْمٌ، أنبأ خَالِدٌ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، ثنا أَبُو الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ أَوِ الْعَصْرَ ثَلَاثَ رَكَعَاتٍ، فَقَالَ: لَهُ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ الْخِرْبَاقُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّمَا صَلَّيْتَ ثَلَاثَ رَكَعَاتٍ قَالَ: " أَكَذَلِكَ؟ " قَالُوا: نَعَمْ قَالَ: فَقَامَ فَصَلَّى، ثُمَّ سَجَدَ، ثُمَّ تَشَهَّدَ وَسَلَّمَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ، ثُمَّ سَلَّمَ " هَذَا هُوَ الصَّحِيحُ بِهَذَا اللَّفْظِ وَاللهُ أَعْلَمُ.
حافظ ثناء اللہ

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ظہر یا عصر کی نماز تین رکعتیں پڑھائیں، ایک آدمی جسے سیدنا خرباق رضی اللہ عنہ کہا جاتا تھا، انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے تو تین رکعتیں پڑھی ہیں۔“ آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا واقعی ایسا ہی ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ آپ ﷺ نے کھڑے ہو کر ایک رکعت پڑھائی، پھر سجدہ کیا، پھر تشہد پڑھی، سلام پھیرا اور سہو کے دو سجدے کیے، اس کے بعد سلام پھیرا۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 3898
درجۂ حدیث محدثین: شاذ
تخریج حدیث «شاذ»