السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: من قال يكبر ثم يكبر ويسجد باب: اس قول کا بیان کہ تکبیر کہے پھر تکبیر کہے اور سجدہ کرے
حدیث نمبر: 3893
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ نَصْرِ بْنِ عَلِيٍّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، وَهِشَامٍ، وَيَحْيَى بْنِ عَتِيقٍ، وَابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قِصَّةِ ذِي الْيَدَيْنِ أَنَّهُ كَبَّرَ وَسَجَدَ قَالَ هِشَامٌ يَعْنِي ابْنَ حَسَّانَ: " كَبَّرَ وَسَجَدَ " تَفَرَّدَ بِهِ حَمَّادُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ هِشَامٍ، وَسَائِرُ الرُّوَاةِ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، ثُمَّ سَائِرُ الرُّوَاةِ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، لَمْ يَحْفَظِ التَّكْبِيرَةَ الْأُولَى وَحَفِظَهُمَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ رَحِمَهُ اللهُ.حافظ ثناء اللہ
ذو الیدین کے قصہ میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے تکبیر کہی اور سجدہ کیا۔ ہشام بن حسان کا بیان ہے کہ آپ نے دو مرتبہ تکبیر کہی پھر سجدہ کیا۔
(ب) اس حدیث کو ہشام سے روایت کرنے میں حماد بن زید اکیلے ہیں اور سارے راوی ابن سیرین سے روایت کرتے ہیں۔ پھر سارے راوی ہشام بن حسان سے روایت کرتے ہیں لیکن انہوں نے پہلی تکبیر کو ذکر نہیں کیا، اکیلے حماد بن زید نے ذکر کیا ہے۔