حدیث نمبر: 3749
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا ابْنُ الْبَخْتَرِيِّ الْحِنَّائِيُّ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، ثنا خُصَيْفٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: قَالَ لِي ابْنُ عُمَرَ أَسَجَدُ فِي ص؟ قُلْتُ: لَا قَالَ: فَقَالَ لِي: اسْجُدْ فِيهَا فَإِنَّ اللهَ تَعَالَى يَقُولُ: {" أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ "} [الأنعام: ٩٠] كَذَا قَالَ ابْنُ عُمَرَ، وَيُذْكَرُ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " فِي ص سَجْدَةٌ ".حافظ ثناء اللہ
سعید بن جبیر رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھے فرمایا: ”کیا تم سورہ صٓ میں سجدہ کرتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: نہیں، تو آپ نے فرمایا: ”اس میں سجدہ کیا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ﴾ [سورة الأنعام: 90] ”یہ اللہ کے ہدایت یافتہ لوگ ہیں۔ آپ ان کی ہدایت کی اقتدا کرو۔“” اسی طرح سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا۔ ایک دوسری روایت میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ سورہ صٓ میں سجدہ ہے۔