حدیث نمبر: 3747
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو أَحْمَدَ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا بِنْدَارٌ، ثنا مُحَمَّدٌ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْعَوَّامِ قَالَ: سَأَلْتُ مُجَاهِدًا عَنِ السَّجْدَةِ فِي ص، فَقَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ: {أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ} [الأنعام: ٩٠] " وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَسْجُدُ فِيهَا ".
حافظ ثناء اللہ

(ا) حضرت عوام رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے سورہ ص میں سجدے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اس کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ﴿أُولَٰئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ﴾ [سورة الأنعام: 90] ”یہ ہدایت یافتہ لوگ ہیں آپ ان کی ہدایت کی اقتدا کریں“ اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اس میں سجدہ کرتے تھے۔
(ب) حضرت مجاہد رحمہ اللہ، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں: داؤد علیہ السلام بھی ان (ہدایت یافتہ) لوگوں میں سے تھے جن کی اقتدا کا حکم تمہارے نبی ﷺ کو دیا گیا ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 3747
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ اخرجه البخاري 4806»