حدیث نمبر: 3743
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو مَنْصُورٍ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الضَّبِّيُّ النَّضْرَوِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا حَمَّادُ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ لَا يَسْجُدُ فِي ص وَيَقُولُ إِنَّمَا هِيَ تَوْبَةُ نَبِيٍّ " قَالَ: وَحَدَّثَنَا سَعِيدٌ ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ، عَنْ زِرٍّ هُوَ ابْنُ حُبَيْشٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ كَانَ لَا يَسْجُدُ فِي ص وَرُوِّينَا عَنْ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ أَنَّهُمْ كَانُوا يَسْجُدُونَ فِي ص.حافظ ثناء اللہ
(الف) حضرت زر بن حبیش رحمہ اللہ، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ ﴿صٓ﴾ [سورة ص: 1] میں سجدہ نہیں کرتے تھے اور فرماتے تھے: یہ تو ایک نبی کی توبہ ہے۔
(ب) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ﴿صٓ﴾ [سورة ص: 1] میں سجدہ نہیں کرتے تھے۔
(ج) صحابہ رضی اللہ عنہم کی کثیر تعداد سے ہمیں یہ روایت پہنچی ہے کہ وہ حضرات ﴿صٓ﴾ [سورة ص: 1] میں سجدہ کیا کرتے تھے۔