حدیث نمبر: 3741
وَفِيمَا رَوَى الشَّافِعِيُّ فِي الْقَدِيمِ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " سَجَدَهَا دَاوُدُ عَلَيْهِ السَّلَامُ لِتَوْبَةٍ وَنَسْجُدُهَا نَحْنُ شُكْرًا " يَعْنِي ص أَخْبَرَنَاهُ الْإِمَامُ الشَّرِيفُ أَبُو الْفَتْحِ الْعُمَرِيُّ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ فِرَاسٍ، ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ الْمُقْرِئِ، ثنا جَدِّي، ثنا سُفْيَانُ فَذَكَرَهُ هَذَا هُوَ الْمَحْفُوظُ مُرْسَلًا، وَقَدْ رُوِيَ مِنْ أَوْجُهٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، مَوْصُولًا وَلَيْسَ بِقَوِيٍّ.حافظ ثناء اللہ
حضرت عمر بن ذر رحمہ اللہ اپنے والد رحمہ اللہ سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ سجدہ داؤد علیہ السلام نے توبہ کے لیے کیا تھا اور ہم یہ سجدہ شکر کرنے کے لیے کرتے ہیں۔“
مرسل ہونا ہی محفوظ ہے، اور یہ کئی طرق سے عمر بن ذر عن ابیہ عن سعید بن جبیر عن ابن عباس موصولاً بھی مروی ہے، لیکن وہ قوی نہیں ہے۔