السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: كراهية الزيادة على الثلاث باب: تین بار سے زیادہ دھونے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر: 373
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو عُثْمَانَ الْبَصْرِيُّ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْقُوهْيَارِيُّ، قَالَا: نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، ثنا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنِ الْوُضُوءِ، فَأَرَاهُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: " هَذَا الْوُضُوءُ، فَمَنْ زَادَ عَلَى هَذَا فَقَدْ أَسَاءَ أَوْ تَعَدَّى وَظَلَمَ ". وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْأَشْجَعِيُّ، عَنِ الثَّوْرِيِّ مَوْصُولًا.حافظ ثناء اللہ
سیدنا عمرو بن شعیب اپنے دادا رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی ﷺ کے پاس آیا، اس نے وضو کے متعلق سوال کیا تو آپ ﷺ نے اس کو تین تین مرتبہ کر کے دکھایا، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ وضو (کا طریقہ) ہے، جو اس سے زیادہ کرے گا وہ نافرمان ہوگا یا حد سے بڑھے گا اور ظلم کرے گا۔“
(ب) امام ثوری سے موصولاً روایت ہے۔ [حسن۔ أخرجہ الطبرانی فی الکبیر: 174]