السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: الترغيب في تحسين الصلاة باب: نماز کو سنوار کر پڑھنے کی ترغیب کا بیان
حدیث نمبر: 3586
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا أُسَيْدُ بْنُ عَاصِمٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ، عَنْ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو نَصْرٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ، أَنَّهُ قَالَ: " الصَّلَاةُ مِكْيَالٌ فَمَنْ وَفَّى أُوفِيَ لَهُ، وَمَنْ نَقَصَ فَقَدْ عَلِمْتُمْ مَا قِيلَ لِلْمُطَفِّفِينَ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: ”نماز ترازو ہے، جو اس کو پورا پورا ادا کرے گا اس کو پورا پورا اجر دیا جائے گا اور جو کمی کرے گا تو تم اچھی طرح جانتے ہو کہ ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے بارے میں کیا کچھ کہا گیا ہے۔“