السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: الدليل على أن الكعبين هما الناتيان في جانبي القدم باب: اس دلیل کا بیان کہ ٹخنے وہ ابھری ہوئی ہڈیاں ہیں جو قدم کے دونوں جانب ہوتی ہیں
حدیث نمبر: 358
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، نا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، نا يَزِيدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُحَارِبِيِّ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِسُوقِ ذِي الْمَجَازِ، وَأَنَا فِي بِيَاعَةٍ لِي، فَمَرَّ وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ حَمْرَاءُ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: " يَا أَيُّهَا النَّاسُ، قُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ تُفْلِحُوا ". وَرَجُلٌ يَتْبَعُهُ يَرْمِيهِ بِالْحِجَارَةِ، قَدْ أَدْمَى كَعْبَيْهِ يَعْنِي أَبَا لَهَبٍ وَذَكَرَ الْحَدِيثَ.حافظ ثناء اللہ
طارق بن عبداللہ محاربی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو ذی المجاز بازار سے گزرتے ہوئے دیکھا، میں اپنا مال بیچ رہا تھا، آپ ﷺ گزرے اور آپ ﷺ پر سرخ جبہ تھا، میں نے آپ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اے لوگو! «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کہو فلاح پا جاؤ گے۔“ اور ایک شخص آپ ﷺ کو پیچھے سے پتھر مار رہا تھا، اس کی ایڑھیاں گندم گوں تھیں، وہ ابو لہب تھا۔