السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
جماع أبواب الخشوع في الصلاة والإقبال عليها باب: نماز میں خشوع اور اس کی طرف پوری توجہ کرنے سے متعلق ابواب کا جامع بیان
حدیث نمبر: 3522
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: كَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِذَا قَامَ فِي الصَّلَاةِ كَأَنَّهُ عُودٌ وَحَدَّثَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ كَانَ كَذَلِكَ قَالَ: وَكَانَ يُقَالُ: ذَاكَ الْخُشُوعُ فِي الصَّلَاةِ وَرُوِّينَا عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَالَ: قَارُّوا فِي الصَّلَاةِ، يَعْنِي اسْكُنُوا فِيهَا.حافظ ثناء اللہ
(ا) مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما جب نماز میں کھڑے ہوتے تو اس طرح ہو جاتے گویا کوئی لکڑی ہے اور فرماتے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی ایسے ہی کرتے تھے اور اسی کو نماز میں خشوع و خضوع کرنا کہتے ہیں۔
(ب) سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نماز میں قرار اختیار کرو یعنی نماز میں سکون سے کھڑے رہو۔