السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: الخط إذا لم يجد عصا باب: جب لاٹھی نہ ملے تو خط (لکیر) کھینچنے کا بیان
حدیث نمبر: 3469
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ قَالَ: قَالَ أَبُو دَاوُدَ: سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ وَصَفَ الْخَطَّ فَقَالَ: " هَكَذَا، يَعْنِي عَرْضًا مِثْلَ الْهِلَالِ " قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَسَمِعْتُ مُسَدَّدًا يَقُولُ: قَالَ ابْنُ دَاوُدَ: " الْخَطُّ بِالطُّولِ ".حافظ ثناء اللہ
امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے بارے میں سنا کہ وہ لکیر چاند کی گولائی میں لگائے۔
امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے مسدد سے سنا اور انہوں نے ابن داؤد کے حوالے سے بیان کیا کہ لکیر لمبائی کے رخ ہونی چاہیے۔