حدیث نمبر: 3424
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ هِلَالُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْحَفَّارُ بِبَغْدَادَ ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُجَشِّرٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ، فَأَقْبَلَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا وَهُمَا غُلَامَانِ فَجَعَلَا يَتَوَثَّبَانِ عَلَى ظَهْرِهِ إِذَا سَجَدَ، فَأَقْبَلَ النَّاسُ عَلَيْهِمَا يُنَحِّيَانِهِمَا عَنْ ذَلِكَ قَالَ: " دَعُوهُمَا بِأَبِي وَأُمِّي مَنْ أَحَبَّنِي فَلْيُحِبَّ هَذَيْنِ " وَهَذَا الْمُرْسَلُ شَاهِدٌ لِمَا تَقَدَّمَ.
حافظ ثناء اللہ

زر بن حبیش بیان کرتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے کہ حسن اور حسین رضی اللہ عنہما آگئے اور یہ دونوں بچے تھے۔ چنانچہ یہ سجدے میں رسول اللہ ﷺ کی پیٹھ پر چڑھ کر بیٹھ گئے۔ لوگ ان کی طرف متوجہ ہوئے اور اس کام سے انہیں باز رکھنے کے لیے کھانسنے لگے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں چھوڑ دو، میرے ماں باپ قربان ہوں، جو مجھ سے محبت کرتا ہے تو وہ ان دونوں سے محبت کرے۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے بڑھ کر بچوں پر مشفق اور مہربان کوئی نہیں دیکھا۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 3424
درجۂ حدیث محدثین: حسن
تخریج حدیث «حسن۔ اخرجه البزار 1834»