السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب منع التطهير بالنبيذ باب: نبیذ سے پاکی حاصل کرنے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 34
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثنا إِسْحَاقُ يَعْنِي الْحَنْظَلِيَّ، أنا النَّضْرُ، أنا أَبُو خَلْدَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ: " نَرَى نَبِيذَكُمْ هَذَا الْخَبِيثَ إِنَّمَا كَانَ مَاءً يُلْقَى فِيهِ تَمَرَاتٌ فَيَصِيرُ حُلْوًا ".حافظ ثناء اللہ
حضرت ابو العالیہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ہم تمہاری اس خبیث نبیذ کے بارے میں یہ سمجھتے ہیں کہ (اصل) نبیذ تو صرف پانی تھا جس میں کھجوریں ڈالی جاتی تھیں اور وہ میٹھا ہو جاتا تھا۔