السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: من قال يبني من سبقه الحدث على ما مضى من صلاته باب: اس قول کا بیان کہ جس شخص کو حدث لاحق ہو جائے وہ اپنی بقیہ نماز کو گزشتہ نماز پر بنا کرے
حدیث نمبر: 3389
قَالَ: وَحَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ قُسَيْطٍ أَنَّهُ رَأَى سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ يَرْعُفُ وَهُوَ يُصَلِّي فَيَأْتِي حُجْرَةَ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَى بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ رَجَعَ فَبَنَى عَلَى مَا قَدْ صَلَّى ".حافظ ثناء اللہ
یزید بن عبداللہ بن قسیط رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ کو دیکھا کہ دورانِ نماز ان کی نکسیر چل پڑی تو وہ ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے حجرے میں آئے، پانی والا برتن لایا گیا تو انہوں نے وضو کیا پھر نکلے اور اسی پر بنا کی۔