السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: الترغيب في حفظ وقت الصلاة والتشديد على من أضاعه باب: نماز کے وقت کی حفاظت کرنے کی ترغیب اور اسے ضائع کرنے والے پر سختی کا بیان
حدیث نمبر: 3168
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْفَارِسِيُّ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ فَارِسٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، ثنا أَحْمَدُ قَالَ: ثنا الْأَشْعَثِيُّ، فَذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ ثُمَّ قَالَ الْبُخَارِيُّ: لَا أَدْرِي أَيْشْ هَذَا الْحَدِيثَ قَالَ الشَّيْخُ: وَهَذَا لِأَنَّهُ لَا يُعْرَفُ حَالُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ هَذَا، وَاللهُ أَعْلَمُ وَقَدْ مَضَتِ الْأَخْبَارُ فِي الْمَوَاقِيتِ، وَفِيهَا كِفَايَةٌ وَقَدْ رَوَاهُ غَيْرُ الْأَشْعَثِيِّ، فَذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ حَفْصٍ فَأَسْنَدَهُ.حافظ ثناء اللہ
(ا) اشعثی اس حدیث کو بیان کرتے ہیں کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نہیں جانتا یہ حدیث کیسی ہے۔
(ب) امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ انہوں نے اس لیے کہا کہ وہ عبدالرحمن کے بارے میں نہیں جانتے۔ «وَاللّٰہُ أَعْلَمُ»
یقیناً نماز کے اوقات کے بارے میں احادیث گزر چکی ہیں اور وہ کافی ہیں۔