السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: الترغيب في حفظ وقت الصلاة والتشديد على من أضاعه باب: نماز کے وقت کی حفاظت کرنے کی ترغیب اور اسے ضائع کرنے والے پر سختی کا بیان
حدیث نمبر: 3161
قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ {فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ}.حافظ ثناء اللہ
اللہ عزوجل کا فرمان ہے: ﴿فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ﴾ ”پس ان نمازیوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے جو اپنی نمازوں سے غافل رہتے ہیں۔“ [سورة الماعون: 4-5]
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا أَبُو بَدْرٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ زُبَيْدٍ الْأَيَامِيُّ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: " {الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ} [الماعون: ٥] وَفِي قِرَاءَةِ عَبْدِ اللهِ " لَاهُونَ " قَالَ: " السَّهْوُ عَنْهَا: تَرْكُ وَقْتِهَا " ⦗٣٠٤⦘ وَبِمَعْنَاهُ رَوَاهُ خَلَفُ بْنُ حَوْشَبٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آیت ﴿الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ﴾ [سورة الماعون: 5] ”وہ لوگ جو اپنی نمازوں میں سستی کرتے ہیں۔“ عبداللہ رضی اللہ عنہ کی قراءت میں «سَاهُونَ» کی جگہ «لَاهُونَ» ہے، فرماتے ہیں: «سَاهُونَ» اور «لَاهُونَ» کا مطلب ہے نماز کو بھول جانا اور اس کے وقت کا خیال نہ کرنا۔