السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: الإمام ينحرف بعد السلام باب: امام کے سلام پھیرنے کے بعد رخ موڑ لینے کا بیان
حدیث نمبر: 3002
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْجَهْمِ السِّمَّرِيُّ، ثنا حَجَّاجٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي زِيَادٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ قَالَ: سَمِعْتُ خَارِجَةَ بْنَ زَيْدٍ، وَقَدْ يَعِيبُ عَلَى الْأَئِمَّةِ جُلُوسَهُمْ فِي صَلَاتِهِمْ بَعْدَ أَنْ يُسَلِّمُوا وَيَقُولُ: السُّنَّةُ فِي ذَلِكَ أَنْ يَقُومَ الْإِمَامُ سَاعَةَ يُسَلِّمُ " وَرُوِّينَا عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَإِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ أَنَّهُمَا كَرِهَاهُ، وَيُذْكَرُ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَاللهُ تَعَالَى أَعْلَمُ.حافظ ثناء اللہ
ابوالزناد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے خارجہ بن زید رحمہ اللہ سے سنا، وہ ان ائمہ کی مذمت کرتے تھے جو نماز سے سلام پھیرنے کے بعد اسی طرح نماز کی حالت میں ہی بیٹھے رہتے اور فرماتے تھے کہ اس مسئلہ میں سنت طریقہ تو یہ ہے کہ امام سلام پھیرنے کے بعد اٹھ جائے۔