حدیث نمبر: 2758
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حُمَيْدٍ السَّاعِدِيَّ فِي عَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمْ أَبُو قَتَادَةَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي صِفَةِ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِيهِ: " ثُمَّ يَعُودُ، يَعْنِي إِلَى السُّجُودِ، ثُمَّ " يَرْفَعُ فَيَقُولُ: اللهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ يَثْنِي رِجْلَهُ فَيَقْعُدُ عَلَيْهَا مُعْتَدِلًا حَتَّى يَرْجِعَ أَوْ يَقِرَّ كُلُّ عَظْمٍ مَوْضِعَهُ مُعْتَدِلًا ".حافظ ثناء اللہ
محمد بن عمرو بن عطا فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ کو صحابہ کی ایک جماعت میں، جس میں سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بھی تھے، فرماتے ہوئے سنا، انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی نماز کے طریقے کے بارے میں مکمل حدیث ذکر کی اور اس میں یہ بھی ہے کہ پھر آپ ﷺ سجدے کی طرف لوٹے، پھر سجدے سے «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ کہتے ہوئے اٹھے، پھر اپنی ٹانگ کو موڑ کر اس پر سیدھے ہو کر بیٹھ گئے حتیٰ کہ دوسرا سجدہ کریں یا فرمایا کہ آپ ﷺ کا ہر ہر جوڑ اپنی جگہ برابر ہو جائے۔