حدیث نمبر: 2707
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، ثنا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَقْرَمَ الْخُزَاعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ أَبِيهِ بِالْقَاعِ مِنْ نَمِرَةَ، فَمَرَّ عَلَيْهِمْ رَكْبٌ فَأَنَاخُوا بِنَاحِيَةِ الطَّرِيقِ، فَقَالَ لِي أَبِي: كُنْ فِي بَهْمِكَ حَتَّى أَدْنُوَ مِنْ هَؤُلَاءِ الرَّكْبِ أُسَائِلُهُ قَالَ: " فَدَنَا وَدَنَوْتُ حَتَّى أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَإِذَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمْ فَكُنْتُ أَنْظُرُ إِلَى عُفْرَتَيْ إِبِطَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلَّمَا سَجَدَ " قَالَ يَعْقُوبُ هَكَذَا قَالَ: مِنْ نَمِرَةَ، وَالصَّحِيحُ ثَمِرَةُ، أَخْطَأَ فِيهِ كَمَا أَخْطَأَ فِيهِ ابْنُ الْمُبَارَكِ أَيْضًا.
حافظ ثناء اللہ

(ا) عبیداللہ بن عبداللہ بن اقرم خزاعی اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنے والد کے ساتھ نمرہ کے مقام پر تھے، ان پر ایک قافلے کا گزر ہوا۔ انہوں نے اپنے اونٹ راستے کے ایک طرف بٹھا دیے۔ میرے والد نے کہا: ”اپنے جانور پر بیٹھے رہو، میں ان کے قریب جا کر دریافت کرتا ہوں کہ کون لوگ ہیں؟“
پھر ہم دونوں قافلے کے قریب ہو گئے۔ ادھر نماز کا وقت ہو گیا۔ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ بھی ان میں موجود تھے۔ جب آپ ﷺ سجدے میں گئے تو میں آپ ﷺ کی بغلوں کی طرف دیکھ رہا تھا۔
(ب) یعقوب کہتے ہیں: راوی نے «مِنْ نَمِرَةَ» کا لفظ کہا اور صحیح «ثَمِرَةُ» ہے، اس میں اس نے ابن مبارک کی طرح غلطی کی ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 2707
درجۂ حدیث محدثین: حسن
تخریج حدیث «حسن۔ اخرجه الشافعي في الام 1/13»