السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: من سجد عليهما في ثوبه باب: اس شخص کا بیان جس نے اپنے کپڑے کے اندر ان دونوں (ہتھیلیوں) پر سجدہ کیا
حدیث نمبر: 2675
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ صَامِتٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَامَ يُصَلِّي فِي مَسْجِدِ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ وَعَلَيْهِ كِسَاءٌ مُلْتَفٌّ بِهِ يَضَعُ يَدَهُ عَلَيْهِ يَقِيهِ بَرْدَ الْحَصَا " وَرُوِيَ بِإِسْنَادٍ آخَرَ ضَعِيفٍ.حافظ ثناء اللہ
عبدالرحمن بن عبدالرحمن بن ثابت بن صامت اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ بنی عبد الاشہل کی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے، آپ ﷺ پر ایک چادر تھی جو آپ ﷺ نے اوڑھ رکھی تھی، آپ ﷺ نے ہاتھ اس کے اوپر رکھے ہوئے تھے، اس طرح آپ ﷺ کنکریوں کی ٹھنڈک سے بچ رہے تھے۔