السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: رفع اليدين عند الركوع وعند رفع الرأس منه باب: رکوع میں جاتے وقت اور اس سے سر اٹھاتے وقت رفع الیدین (ہاتھ اٹھانے) کا بیان
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الثَّقَفِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَا: ثنا أَبُو عَامِرٍ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو، ثنا فُلَيْحٌ، حَدَّثَنِي عَبَّاسُ بْنُ سَهْلٍ قَالَ: اجْتَمَعَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ، وَأَبُو حُمَيْدٍ، وَأَبُو أُسَيْدٍ، وَسَهْلُ بْنُ سَعْدٍ فَذَكَرُوا صَلَاةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ أَبُو حُمَيْدٍ: أَنَا أَعْلَمُكُمْ بِصَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ حِينَ كَبَّرَ لِلرُّكُوعِ، ثُمَّ رَكَعَ، ثُمَّ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ كَأَنَّهُ قَابِضٌ عَلَيْهِمَا، وَوَتَّرَ يَدَيْهِ فَنَحَّاهُمَا عَنْ جَنْبَيْهِ وَلَمْ يُصَبِّ رَأْسَهُ وَلَمْ يُقْنِعْهُ، ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ فَاسْتَوَى قَائِمًا حَتَّى أَخَذَ كُلُّ عَظْمٍ مَوْضِعَهُ، ثُمَّ سَجَدَ وَأَمْكَنَ جَبْهَتَهُ وَأَنْفَهُ وَنَحَّى يَدَيْهِ عَنْ جَنْبَيْهِ وَوَضَعَ كَفَّيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ حَتَّى فَرَغَ، ثُمَّ جَلَسَ فَافْتَرَشَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى ⦗١٠٧⦘ وَأَقْبَلَ بِصَدْرِ الْيُمْنَى عَلَى قِبْلَتِهِ، وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى رُكْبَتِهِ الْيُسْرَى وَيَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى رُكْبَتِهِ الْيُمْنَى وَأَشَارَ بِإِصْبَعِهِ ".عباس بن سہل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ محمد بن مسلمہ، ابو حمید، ابو اسید اور سہل بن سعد رضی اللہ عنہم اکٹھے ہوئے اور رسول اللہ ﷺ کی نماز کا ذکر کیا۔ سیدنا ابو حمید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ ﷺ کی نماز کو جانتا ہوں۔ رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے، تکبیر کہی اور دونوں ہاتھ اٹھائے، پھر رکوع کے لیے تکبیر کہتے وقت دونوں ہاتھ اٹھائے، پھر رکوع کیا اور اپنے ہاتھ گھٹنوں پر اس طرح رکھے گویا انہیں پکڑے ہوئے ہیں، اور اپنے بازوؤں کو کمان کی تانت کی طرح تان کر پہلوؤں سے الگ رکھا، اور نہ سر کو جھکایا اور نہ اوپر اٹھایا، پھر دونوں ہاتھ اٹھائے اور سیدھے کھڑے ہو گئے یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آ گئی، پھر سجدہ کیا اور اپنی پیشانی اور ناک کو زمین پر خوب جمایا اور ہاتھوں کو پہلوؤں سے الگ رکھا اور ہتھیلیوں کو کندھوں کے برابر رکھا یہاں تک کہ فارغ ہو گئے، پھر بیٹھے تو اپنا بایاں پاؤں بچھایا اور دائیں پاؤں کے اگلے حصے کو قبلہ رخ کیا، اور اپنا بایاں ہاتھ بائیں گھٹنے پر اور دایاں ہاتھ دائیں گھٹنے پر رکھا اور اپنی انگلی سے اشارہ کیا۔