❮
❯
حدیث نمبر: 2231
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْإِسْفَرَايِينِيُّ، ثنا أَبُو يُوسُفَ يَعْقُوبُ بْنُ يُوسُفَ الْوَاسِطِيُّ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قِبْلَةٌ " تَفَرَّدَ بِالْأَوَّلِ ابْنُ مُجَبِّرٍ، وَتَفَرَّدَ بِالثَّانِي يَعْقُوبُ بْنُ يُوسُفَ الْخَلَّالُ، وَالْمَشْهُورُ رِوَايَةُ الْجَمَاعَةِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ وَزَائِدَةَ بْنِ قُدَامَةَ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانِ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ مِنْ قَوْلِهِ.
حافظ ثناء اللہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”(اہل مدینہ کے لیے) مشرق و مغرب کے درمیان قبلہ ہے۔“
پہلی روایت کو بیان کرنے میں ابن مجبر منفرد ہیں اور دوسری کو بیان کرنے میں یعقوب بن یوسف خلال منفرد ہیں، اور مشہور وہ روایت ہے جسے ایک جماعت (حماد بن سلمہ، زائدہ بن قدامہ، یحییٰ بن سعید قطان وغیرہ) نے عبیداللہ سے، انہوں نے نافع سے، انہوں نے ابن عمر سے اور انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ان کے اپنے قول کے طور پر روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 2231
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ انظر التخريج السابق»