السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: من قال: هي الصبح باب: جس نے کہا: ”یہ صبح (فجر) کی نماز ہے“ اس کا بیان
حدیث نمبر: 2171
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ثنا عَمْرُو بْنُ حَبِيبٍ عَنْ عَوْفٍ عَنْ أَبِي رَجَاءٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا ابْنُ عَبَّاسٍ صَلَاةَ الصُّبْحِ فَقَنَتَ قَبْلَ الرُّكُوعِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: " هَذِهِ صَلَاةُ الْوُسْطَى الَّتِي قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ فِيهَا {وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ} [البقرة: ٢٣٨] ".حافظ ثناء اللہ
ابو رجاء سے روایت ہے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی تو رکوع سے پہلے قنوت پڑھی۔ جب نماز سے سلام پھیرا تو فرمانے لگے: یہ وہ درمیانی نماز ہے جس کے بارے میں باری تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ﴾ [سورة البقرة: 238] اور اللہ کے لیے فرمان بردار ہو کر کھڑے رہو۔