حدیث نمبر: 21707
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْمُقْرِئُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ سُوَيْدِ بْنِ مَنْجُوفٍ، ثنا أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَاتَبَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ عَلَى عِشْرِينَ أَلْفَ دِرْهَمٍ، فَكُنْتُ فِيمَنْ فَتَحَ تُسْتَرَ، فَاشْتَرَيْتُ رَثَّةً، فَرَبِحْتُ فِيهَا، فَأَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ بِكِتَابَتِهِ فَأَبَى أَنْ يَقْبَلَهَا مِنِّي إِلَّا نُجُومًا، فَأَتَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: " أَرَادَ أَنَسٌ الْمِيرَاثَ "، وَكَتَبَ إِلَى أَنَسٍ: " أَنِ اقْبَلْهَا مِنَ الرَّجُلِ "، فَقَبِلَهَا ".
حافظ ثناء اللہ

انس بن سیرین رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ مجھ سے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے 20 ہزار درہم پر مکاتبت کی۔ میں بھی فاتح لوگوں میں سے تھا، میں نے سامان خریدا اور منافع کمایا۔ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس کتابت کی رقم لے کر آیا تو انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا، صرف مقررہ حصہ (قبول کیا)۔ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اس کا تذکرہ کیا تو وہ فرمانے لگے: ”سیدنا انس میراث چاہتے ہیں“ اور ان کو لکھا کہ ”اس سے (رقم) قبول کر لو“ تو انہوں نے اسے قبول کر لیا۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب المكاتب / حدیث: 21707
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»