السنن الكبرى للبيهقي
كتاب المدبر— مدبر کا بیان
باب: : ما جاء في ولد المدبرة من غير سيدها بعد تدبيرها باب: مدبرہ لونڈی کے اس بچے کا بیان جو تدبیر (آقا کی موت کے بعد آزادی کے وعدے) کے بعد آقا کے علاوہ کسی اور سے پیدا ہو۔
حدیث نمبر: 21594
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا حِبَّانُ، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ، أَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: ابْنَةُ عَمٍّ لِي أَعْتَقَتْ جَارِيَتَهَا عَنْ دُبُرٍ، وَلَا مَالَ لَهَا غَيْرُهَا، قَالَ: " لِتَأْخُذْ مِنْ رَحِمِهَا ". زَادَ فِيهِ غَيْرُهُ: " مَا دَامَتْ حَيَّةً ".حافظ ثناء اللہ
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہنے لگا: میرے چچا کی بیٹی نے اپنی مدبرہ لونڈی کو آزاد کر دیا، اس کے پاس دوسرا کوئی مال نہیں تھا۔ فرمایا: وہ اس کے رحم سے حاصل کرے جب تک وہ زندہ ہے۔