حدیث نمبر: 21592
أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْإِسْفَرَايِينِيُّ، أنبأ زَاهِرُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا أَبُو الْأَزْهَرِ، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، أَنَّ أَبَا الشَّعْثَاءِ كَانَ يَقُولُ فِي الْمُدَبَّرَةِ: " وَلَدُهَا عَبِيدٌ، كَحَائِطِكَ الَّذِي تَصَدَّقْتَ بِهِ إِذَا مُتَّ، لَكَ ثَمَرُهُ مَا عِشْتَ ". وَكَانَ عَطَاءٌ يَقُولُ: " وَكَإِبِلِكَ تَصَدَّقْتَ بِهَا إِذَا مُتَّ، فَلَكَ وَلَدُهَا وَلَبَنُهَا مَا عِشْتَ ". وَرُوِّينَاهُ، عَنْ مَكْحُولٍ..
حافظ ثناء اللہ

عطاء رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابو شعثاء رحمہ اللہ مدبرہ کے بارے میں کہتے ہیں کہ اس کی اولاد غلام ہے، اس باغ کی مانند جو آپ نے مرنے کے بعد صدقہ کر دیا، جب تک زندہ رہو تو اس کا پھل ملے گا اور عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جیسے آپ اونٹ اپنے مرنے کے بعد صدقہ کرتے ہیں، اپنی زندگی میں اس کے بچے اور دودھ آپ حاصل کرتے ہیں۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب المدبر / حدیث: 21592
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ تقدم قبله»