❮
❯
حدیث نمبر: 215
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ السُّلَمِيُّ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ الْكَارِزِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، يَرْفَعُهُ قَالَ: " إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ مِنَ النَّوْمِ فَلْيُفْرِغْ عَلَى يَدَيْهِ الْمَاءَ قَبْلَ أَنْ يُدْخِلَهُمَا فِي الْإِنَاءِ ". قَالَ: فَقَالَ لَهُ قَيْسٌ الْأَشْجَعِيُّ: فَإِذَا جِئْنَا مِهْرَاسَكُمْ هَذَا فَكَيْفَ ⦗٧٩⦘ نَصْنَعُ بِهِ؟ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ شَرِّكَ. قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: قَالَ الْأَصْمَعِيُّ: " الْمِهْرَاسُ حَجَرٌ مَنْقُورٍ مُسْتَطِيلٌ عَظِيمٌ كَالْحَوْضِ يَتَوَضَّأُ مِنْهُ النَّاسُ، لَا يَقْدِرُ أَحَدُكُمْ عَلَى تَحْرِيكِهِ.
حافظ ثناء اللہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نیند سے اٹھے تو اپنے ہاتھوں کو برتن میں داخل کرنے سے پہلے ان پر پانی بہا لے۔“ قیس اشجعی نے ان سے کہا: ”جب ہم آپ کے اس مہراس (پتھر کے حوض) پر آئیں تو اس کے ساتھ کیا کریں؟“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں تیرے شر سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔“
ابو عبید کہتے ہیں کہ اصمعی نے کہا: مہراس ایک بہت بڑا، لمبا، کھدا ہوا پتھر ہوتا ہے جو حوض کی طرح ہوتا ہے، لوگ اس سے وضو کرتے ہیں، تم میں سے کوئی اسے ہلانے کی طاقت نہیں رکھتا۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الطهارة / حدیث: 215
درجۂ حدیث محدثین: حسن
تخریج حدیث «حسن۔ أخرجه ابو يعلٰي 5963»