السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الولاء— ولاء کا بیان
باب: : من أعتق عبدا له سائبة باب: جس نے اپنے غلام کو سائبہ (جس سے ولاء کا تعلق نہ رکھا جائے) کے طور پر آزاد کیا۔
حدیث نمبر: 21478
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، أَنَّ طَارِقَ بْنَ الْمُرَقَّعِ، أَعْتَقَ أَهْلَ بَيْتٍ سَوَائِبَ، فَأُتِيَ بِمِيرَاثِهِمْ، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: " أَعْطُوهُ وَرَثَةَ طَارِقٍ "، فَأَبَوْا أَنْ يَأْخُذُوهُ، فَقَالَ عُمَرُ: " فَاجْعَلُوهُ فِي مِثْلِهِمْ مِنَ النَّاسِ ".حافظ ثناء اللہ
عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طارق بن مرقع نے اپنے گھر والوں کو سائبہ کے طور پر آزاد کر دیا، ان کی وراثت لائی گئی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: طارق کو وراثت دو۔ انہوں نے لینے سے انکار کر دیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان جیسے لوگوں میں تقسیم کر دو۔