❮
❯
حدیث نمبر: 21437
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ نُعَيْمٍ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، أنبأ يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الْوَلَاءُ لُحْمَةٌ كَلُحْمَةِ النَّسَبِ، لَا يُبَاعُ وَلَا يُوهَبُ " هَذَا وَهْمٌ مِنْ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمٍ، أَوْ مَنْ دُونَهُ فِي الْإِسْنَادِ وَالْمَتْنِ جَمِيعًا، فَإِنَّ الْحُفَّاظَ إِنَّمَا رَوَوْهُ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَى عَنْ بَيْعِ الْوَلَاءِ وَعَنْ هِبَتِهِ ⦗٤٩٥⦘.
حافظ ثناء اللہ

ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”ولاء کا رشتہ نسب کے رشتہ کی مانند ہے، ہبہ یا فروخت نہ کیا جائے گا۔“
یہ یحییٰ بن سلیم یا سند میں اس سے نیچے کسی راوی کا سند اور متن دونوں میں وہم ہے، کیونکہ حفاظ نے اسے عبیداللہ بن عمر سے، انہوں نے عبداللہ بن دینار سے، انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کیا ہے کہ آپ ﷺ نے ولاء کو فروخت کرنے اور اسے ہبہ کرنے سے منع فرمایا۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب العتق / حدیث: 21437
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»